اردو بلاگستان کی ایک پرانی روایت اس رمضان اردو بلاگر شعیب صفدر صاحب کی وجہ سے پھر سے تازہ ہوچکی ہے۔ دراصل کچھ عرصہ پہلے جب فیس بک پاکستان میں مقبول نہ تھی تو اردو بلاگرز ایک موضوع کا آغاز کرکے اس پر مختلف بلاگرز کو ٹیگ کر کے لکھنے کی دعوت دیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ کافی خوبصورتی کے ساتھ جاری رہتا تھا اور وسیع تر ہوتا جاتا تھا۔ مگر پھر فیس بک کا دور آیا جس کے شکار اردو بلاگرز بری طرح ہوگئے اور کئی پرانی روایات آہستہ آہستہ ختم ہوتی چلی گئیں یہاں تک کہ جو بلاگرز ایک ماہ میں 4 یا کبھی کبھی 6 تحاریر بھی لکھا کرتے تھے وہ اب 4 یا 6 ماہ میں 2 سے 3 تحاریر پر آگئے۔ گوکہ فیس بک کی وجہ سے اردو بلاگرز کی آواز اب بہت لوگوں تک پہنچ چکی ہے اور بے شمار نئے اردو بلاگرز کا اضافہ بھی ہوا ہے لیکن فیس بک نے اردو بلاگستان کو نقصان یہ دیا کہ اردو بلاگرز بلاگ کے بجائے فیس بک پر ہی اپنی رائے دینے لگ گئے اور بلاگ سے دور ہوتے چلے گئے ایسے میں اردو بلاگستان میں اس رمضان پرانی روایت کا آغاز ایک خوش آئند بات ہے جس کی وجہ شعیب صفدر اور ان کی بلاگ تحریر چڑی روزے سے روزے تک ہے۔


0 comments:
Post a Comment